بھارتی کرکٹ شائقین کی سڑکوں پر ٹکٹس فروخت کرتے ویڈیو وائرل

11 Nov, 2022 | 07:58 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستانی ٹیم کو باہر کرنے کے لئے مختلف ہربے استعمال کرنے والی بھارتی ٹیم خود باہر ہوگئی، بھارتی کرکٹ ٹیم، میڈیا کا غرور خاک میں مل گیا، سوشل میڈیا پر بھارتی عوام اپنے ہی کھلاڑیوں پر برس پڑے جبکہ ایک ویڈیو سامنے آئی جس  میں بھارتی عوام فائنل کی ٹکٹس فروخت کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کی ہار پر تنقید کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم، میڈیا اور عوام کا غرور خاک میں مل گیا، انگلینڈ نے بھارت کو گرشتہ روز دھو ڈالا، بھارت باولرز کی ایک بھی نہ چلی انگلینڈ نے دھوبی کے کپڑوں کی طرح بھارتی سورماؤں کا بھرکس نکال دیا، بھارتی میڈیا چینلز، عوام ٹیم کی ہارپر ماتم کرنے لگے، جبکہ عوام نے دل کا غبار نکالنے کے لئے اپنے ہی کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں بھارتی کرکٹ شائقین آسٹریلیا کی سڑکوں پر ایڈوانس میں لی گئیں ٹکٹس فروخت کررہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکٹس بیچنے والے کہہ رہے ہیں فری شراب، فری لنچ ،10 ڈالر میں ملے گا۔

مزیدخبریں