(عظمت مجید)ڈینگی کے وار بدستور جاری ،ایک ہی دن میں مزید 100 ڈینگی بخار میں مبتلا نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈینگی کے ڈنگ میں کمی نہ آسکی،شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی بخار سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 363 تک جاپہنچی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 1040 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے محکمہ صحت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔
ایک ہی دن میں مزید 100 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق
11 Nov, 2022 | 07:21 PM