سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟  

11 Nov, 2022 | 06:05 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ  ہو گیا، فی تولہ سونےکی قیمت 2250روپے بڑھ کر 155400روپے کی سطح پر آگئی۔

 10گرام سونے کی قیمت 1929روپے بڑھ کر 133230روپے کی سطح پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52ڈالر کے اضافے سے 1760ڈالر پر آگیا۔

  دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا۔

مزیدخبریں