جم میں دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی اداکار چل بسے

11 Nov, 2022 | 05:13 PM

ویب ڈیسک : مشہور بھارتی ٹی وی ڈر امہ کسوٹی زندگی سے مشہور ہونے والے اداکار سدھانت ویر سوریاونشی  دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

46 سالہ بھارتی سدھانت ویر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی ڈرامے ’کسم‘ اور ’کسوتی زندگی کی‘ سے کیا جس میں اپنے کرداروں کے لیے  وہ بےحد مشہور تھے۔رپورٹس کے مطابق سدھانت سوریاونشی کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ گِر کر دم توڑ گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا، مشہور گلوکار کے کے اور کامیڈین راجو شری واستو بھی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

مزیدخبریں