(ویب ڈیسک)سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک گزشتہ دنوں اداکارہ ندا یاسر کا براہ راست شو چھوڑ دیا تھا۔ جس کے بعد ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، اس حوالے سےخاموشی توڑتے رابعہ انعم کی جانب سےایک اور بیان دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم رابعہ انعم کا کہناتھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مجھے مہمانوں کا پتہ نہ ہو، کیونکہ ان کی جگہ جن کو بلایا گیا تھا وہ نہیں آئیں، اور ان کو رات گیارہ، بارہ بجے لائن اپ کیا گیا اور مجھے دو دن پہلے بتایا گیا، میں مقررہ وقت پر پہنچ گئی اور میک اپ روم میں تھی کیو نکہ اے آر وائی نے خواتین کے الگ اور مردوں کے الگ میک اپ روم بنائیں ہیں،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گیسٹ کون ہیں؟
رابعہ انعم کا کہناتھا کہ جب شو کو 5 منٹ رہ گئے تو میں شرکت کے لئے جارہی تھی تب میرے مینجر نے بتایا کہ شو میں محسن عباس کو بھی مدعو کیاگیا ہے، جس پر میں محتاط ہوگئی اور سوچ لیا کہ سٹوڈیو میں ہونے والے لائیو شو سے معذرت کرلوں گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز رابعہ انعم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ یہ شو کی انتظامیہ کی غلطی نہیں، یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے بتایا نہیں کہ شو میں کون آرہا ہے۔ یہ نارمل ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی نے یہ ایشو نہیں اٹھایا تھا کہ کسی ایسے شخص کے ساتھ پروگرام کیا جائے جس نے ماضی میں اپنی اہلیہ پر جسمانی تشدد کیا ہو۔