ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی، قیمت میں کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟

Electricity price decreased
کیپشن: Electricity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی  کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئےایف سی اے کے تحت بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک نے4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور اس بنیاد پر اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا اعلامیے کےمطابق کے الیکٹرک کے ستمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں کیا جائے گا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer