ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو اچھی خبر سنا دی

Ishaq Dar new statement
کیپشن: Ishaq Dar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کاسود سےمتعلق وفاقی شرعی عدالت کےفیصلے کےخلاف اپیل واپس لینےکااعلان،ملکی معیشت کی بہتری کےلئےحکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کےنظام کوآگےبڑھارہےہیں،حالیہ دنوں وفاقی شرعی عدالت نےسودی نظام کےخلاف فیصلہ دیا،سٹیٹ بینک نےاس فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیاتھا،سودی معیشت پرفیصلے کےخلاف اپیلیں واپس لےرہےہیں،ملکی معیشت کی بہتری کےلئےحکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک  بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی تیزی سے اسے نافذ کریں, قرآن و سنت کا بھی یہی حکم ہے، اس فیصلے کےخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں, اس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک سے خصوصی مشاورت کی گئی، ہمارے نزدیک فیصلہ کرنے کا معیار قران و سنت ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لیں گے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئےحکومت اہم اقدامات کررہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer