ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی

11 Nov, 2022 | 03:42 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کے دوران بڑی تبدیلی کرلی۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کرائی۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی نیٹ پریکٹس میں مصروف رہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔

مزیدخبریں