ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کو گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

IHC order Govt Employees house
کیپشن: IHC order Govt Employees house
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد  ہائیکورٹ کا  سرکاری ملازمین کو گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق کا بڑا حکم آگیا۔

عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں دو دو گھر رکھنے والے سول سورنٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ آئی جی ہاؤس یا جی ایٹ کا گھر رکھیں۔

عدالت نے کہا کہ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں سیکریٹری ہاؤسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں اور صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں اس کی بھی رپورٹ دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی مسترد کرتے ہوئے اسٹیٹ آفس کو حکم دیا کہ سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دیں۔

واضح رہےکہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے۔