نئے برطانوی بادشاہ چارلس بال بال بچ گئے

11 Nov, 2022 | 11:09 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس پر شہری نے انڈے برسا دیئے ، پولیس نے انڈے پھنکنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کنگ چارلس پر شہری نے انڈوں کی بارش کردی تاہم نئے برطانوی بادشاہ بال بال بچ گئے۔خوش قسمتی سے چاروں انڈے نشانے پر نہیں لگے اور بادشاہ چارلس کو لگنے کے بجائے زمین پر جاگرے، کنگ چارلس پر انڈے برسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار انڈے بادشاہ کے سامنے گرنے کے باوجود کنگ چارلس بہت مطمئن اور پرسکون دکھائی دیئے۔ پولیس نے کنگ چارس اور ان کی اہلیہ پر انڈے پھینکنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہےکہ رواں برس ستمبر میں ملکہ ایلزبیتھ کے انتقال کے بعد بادشاہت سنبھالنے والے چارلس دو روزہ دورے پر مشرقی انگلینڈ میں موجود ہیں اور اس واقعے کے بعد اپنی آنجہانی والدہ کے مجسمے کی رونمائی بھی کی جو ان کی 70 سالہ بادشاہت کے جشن کے سلسلے میں تیار کیا گیا تھا۔

تقریب میں بادشاہ چارلس نے کہا کہ ہم اس وقت برے صدمے میں ہیں اور یہ مجسمہ ان کی یاد میں اور اپنے دور حکمرانی میں انہوں نے جو خدمات انجام دی ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے۔

 

مزیدخبریں