(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز کے اداکار نعمان حسن نے سابقہ اہلیہ مدیحہ رضوی سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنا ردِعمل دے دیا۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نعمان حسن نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہوں، چاہتا ہوں کہ وہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔
View this post on Instagram
حسن نعمان کا اپنی انسٹا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر کہوں گا کہ میں شادی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ طلاق نہیں چاہتا تھا بالخصوص اپنی بیٹیوں کے لیے، کہ وہ دونوں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے طلاق کے حوالے سے خبروں کی تصدیقی پوسٹ شیئر کردی۔انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو طلاق کے بارے میں بتایا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ ہی کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا ہے کہ تاہم ہم آج بھی اور مستقبل میں بھی ایک خاندان ہی ہیں، کیوں کہ ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے۔ اس لیے ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔