ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا؛ رانا ثنا اللہ

 ارشد شریف کا قتل ٹارگٹ کلنگ تھا؛ رانا ثنا اللہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دونوں بھائیوں، وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم سلمان اقبال اور طارق وصی سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کریں گے کہ دوبارہ کینیا کے صدر سے بات کریں کیونکہ کینیا کی پولیس تعاون نہیں کر رہی۔

قبل ازیں ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کینیا کی پولیس کے مؤقف سے ثابت نہیں ہوتا کہ ارشد شریف کو غلط شناخت پر قتل کیا گیا، بادی النظر میں ارشد شریف کا قتل ملی بھگت لگتی ہے، ارشد شریف پر فائر کرنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ ارشد شریف کون ہے اور کس سائیڈ بیٹھا ہے، اب تک جو سامنے آیا ہے ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا معاملہ نہیں تھا۔

Ansa Awais

Content Writer