ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے نواز، شہباز ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لیں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے نواز، شہباز ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما پرویز خٹک نے نواز، شہباز ملاقات سے اچھی امیدیں باندھ لی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر اچھا فیصلہ ہوگا۔مانسہرہ میں بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو بھی آرمی چیف آئے وہ ملک کے لیے بہتر ہو۔

Ansa Awais

Content Writer