وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتے ہوئے ابو دبئی ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ محمد السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے ایم ڈی سید بسر سے ملاقات کی۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔یو اے ای نے پاکستان میں توانائی، زراعت اور صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔