لاہور میں ٹریفک حادثہ 2 قیمتی جانیں لے گیا

11 Nov, 2022 | 08:30 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:لاہورمیں فیروز پور روڈ پر روہی نالے کے قریب ٹریفک حادثے میں ماں  اوربیٹی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فیروزپور روڈ پر روہی نالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کےمطابق حادثےکےبعد ٹریکٹر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں