(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ہم نے پلان کے مطابق رنز بنائے تھے،اگرآخری اوور میں کیچ پکڑاجاتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا۔
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاہے کہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی ،ہم نے پلان کے مطابق رنز بنائے تھے،اگرآخری اوور میں کیچ پکڑاجاتا تو پانسہ پلٹ سکتا تھا،ان کاکہناتھا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ 19ویں اوور میں حسن علی نے میتھوویڈ کا کیچ چھوڑ اجو پاکستان کی شکست کی وجہ بنی،ویڈنے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی کو لگاتار 3 چھکے مار کر میچ ختم کردیا ۔