سسر نے ناراض بہو کو ابدی نیند سلا دیا

11 Nov, 2021 | 07:45 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: دیرینہ دشمنی ، ڈکیتی مزاحمت، عدم برداشت اور غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ. ہڈیا ٹاؤن شپ میں لین دین کے تنازع پر اسماعیل نامی شخص مارا گیا۔ برکی میں زمین کا تنازعہ معمر شخص کی جان لے گیا جبکہ گرین ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

گھریلو تنازعات, لین دین کے معاملات اور ڈکیتی میں مزاحمت پر چار افراد جان سے گئے۔ ہڈیارہ کے علاقے میں سسر فیاض نے بہو مہک کو فائرنگ کر کے قتل کردیا. پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی. ملزم سسر موقع سے فرار جبکہ تلاش جاری ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ٹاؤن شپ میں لین دین کے تنازع پر اسماعیل نامی شخص مارا گیا۔ برکی کے علاقے میں زمین کا تنازعہ معمر شخص کی جاں لے گیا۔ رزاق اور قاسم نامی ملزمان نے اینٹوں کے وار کر کے شریف کو ابدی نیند سلا دیا۔ گرین ٹاون میں ڈاکو کو للکارنے والا اقبال فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جلد ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

چند گھنٹوں میں قتل کی پہ در پہ وارداتیں واضع بتاتی ہیں کہ امن و امان کی صورتحال بہتر میں پولیس کس قدر غیر سنجیدہ ہے۔ پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے 311 روز میں 383 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتارا۔ انویسٹی گیشن ونگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث 276 مقدمات کی تفشیش مکمل نہ ہو سکی۔ پولیس تاحال 5 ڈکیتی قتل اور 102 دیگر قتل کے مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کروا سکی ہے۔

مزیدخبریں