ویب ڈیسک: دوسرےسیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، 177 رنز کا ہدف 19 اوور میں پورا کرلیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا نے5 وکٹوں کےنقصان پر 19اوورز میں 177رنز کا ہدف پورا کرلیا۔ ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، مارش 28 , سمتھ 5 ،وارنز49اور میکسول 7رنز بنا کر شاداب کا شکار بنے، سٹونس40 اور ویڈ 41 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔20 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔ بابر 39 رنز بنا کر زامپا کا شکاربنے جبکہ رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سٹارک نے انہیں آؤٹ کیا۔فخر 55رنز بنا کر ںاٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک 1 اور آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سٹارک نے 2، کمز اور زامپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔