(ویب ڈیسک)موسم سرما میں ہر قسم کی جِلد خصوصی توجہ مانگتی ہے لیکن سب سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت خشک جلد والے افراد کو پیش آتی ہے۔
چکنی جلد موسم سرما میں خشک جلد والوں کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے جن کا علاج روزانہ کی بنیاد پر اپنی روٹین میں چند تبدیلیاں لا کر اور کچھ ٹوٹکے آزما کر کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہر موسم میں ضروری ہوتا ہے مگرسردیوں میں بھی پانی کا زیادہ استعمال لازمی کرنا چاہیے، پانی کا استعمال اگر پیاس نہ لگنے کے سبب یاد نہ رہے تو گھریلو اوقات اور باہر جاتے وقت ہر بیگ میں ایک عدد پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔
جن افراد کی جلد زیادہ خشک ہو ان کے لیے وٹامن ای آئل کا مساج بہترین ہوتا ہے، وٹامن ای کے کیپسول سے تیل نکال کر چہرے پر رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح سادے سے فیس واش سے چہرہ دھو لیں۔دو چمچ بالائی، ایک چمچ شہداور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں، پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں، جِلد شرطیہ نرم، ملائم اور چمک اُٹھے گی۔
خشک جلد کے لیے ایک اور بہترین ماسک بنانے کے لیے پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر استعمال کیا کریں، دونوں اجزاء کو شامل کر کے کیلے کے ماسک کی طرح ہی چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں، دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے۔
2چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ کاسٹر آئل ملا کر نیم گرم کر لیں اور چہرے پر لگائیں، اب ایک کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ دیں تاکہ تیل جلد کی اندرونی تہہ میں جذب ہو سکے، یہ جلد کو ڈیپ موائسچرائز کرنے کا بہترین طریقہ ہے جو روز رات میں کیا جا سکتا ہے۔ ایک چمچ بیسن میں زرا سا دہی یا لیموں ملا کر چہرے پر ملنے سے خشک جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔