ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانگرس رہنما کی کتاب  نے بھارت کو ہلا دیا , پولیس کو کاروائی کی درخواست

Salman Khursheed
کیپشن: Salman Khursheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہندوتوا  داعش اور بوکوحرام جیسا انتہا پسند نظریہ ہے۔۔کانگرس کے رہنما سلمان خورشید کی نئی کتاب  نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ۔  بی جے پی نے پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔
سلمان خورشید  ''سن رائز اوور ایودھیا ، نیشن ہڈ ان آور ٹائمز ''میں ہندوتوا کا موازنہ آئی ایس آئی ایس اوربوکوحرام جیسی  انتہا پسند تنظیموں سے کیا گیا ہے۔  جس پر ہندو انتہا پسند تنظیمیں آر ایس ایس ، بی جے پی اور شیو سینا کے انتہا پسند ہندو کارکن اور رہنما ہاتھ دھو کر کانگرس اور سلمان خورشید کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں تک دی جارہی ہیں۔
''سن رائز اوور ایودھیا ، نیشن ہڈ ان آور ٹائمز '' کتاب سلمان خورشید نے بھارتی سپریم کورٹ کے اجودھیا میں بابری مسجد کیخلاف اسے رام مندر قراردئیے جانے کے فیصلے کے تناظر میں تحریر کی  تاہم انہوں نے کچھ سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب میں تعریف کی ۔ 

جس کی تقریب رونمائی بدھ کے روز منعقد کی گئی تھی جس میں کانگرسی رہنماؤں پی چدم برم اور ڈگ وجے سنگھ سمیت  اہم رہنماؤں، ادیبوں  اور  اہم افراد نے شرکت کی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر