ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر فیصل جاوید کی امریکی ائیرپورٹ پر تلاشی کی ویڈیو ، حقیقت کیا؟

Faisal Javed Khan Security Check at US airport
کیپشن: Faisal Javed Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

Fast translate
Icon translate

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کےسینیٹر فیصل جاوید کی امریکا کے ائیرپورٹ پر روٹین کی  تلاشی کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا  جانے لگا۔ 
 فیصل جاوید کی ائیرپورٹ پر پہنچنے کےبعد تلاشی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔  ویڈیو کے مطابق گذشتہ روز جب سینیٹر فیصل جاوید امریکا پہنچے تو ائیرپورٹ پر کنوئیر بیلٹ سے بیگ اٹھانے کے بعد انہوں نے اکڑوں بیٹھ کر  اسے کھولا ۔ ان کے پاس ممکنہ طور پر  یوایس امیگریشن کے ایک اہلکار کھڑے تاہم دونوں میں کوئی سوال جواب نہیں ہوا۔ جس کے بعد اکڑوں بیٹھے سینیٹر فیصل جاوید اٹھ کراپنی بیلٹ لگاتے ہیں اور اپنے کھلے شوز کے تسمے باندھتے ہیں ۔ 

تاہم ٹرولز ان کی اس وائرل ویڈیو کی تقابل ایسے ہی امریکی ائیرپورٹ پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جامع تلاشی سے کررہے ہیں۔اس ویڈیو کےحوالے سے جہاں متوالے ٹرولز سرگرم ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور اسے تقدیر کا جبر اور ادلے کا بدلہ قراردے رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے کھلاڑی اسے امریکی ائیرپورٹس پر معمول کی تلاشی قراردے رہے ہیں اور ان کا موقف ہے یہ تلاشی تو امریکی شہریوں کی بھی ہوتی ہے ۔

تاحال  سینیٹرفیصل جاوید کا موقف سامنے نہیں آیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer