امیرِ تحریک حافظ سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج

11 Nov, 2021 | 01:11 PM

Malik Sultan Awan

فہد بھٹی: تحریکِ لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیا گیا۔

حکومت کیساتھ معاہدے کے تحت تحریک لبیک پر پابندیاں ہٹائی جاری ہیں۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے حافظ سعد حسین رضوی کا نام فوتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے تمام نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں، تحریک لبیک کے کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں، جس پر ان کے منجمد کئے گئے بینک اکاونٹس بھی بحال ہو جائیں گے۔

نام فورتھ شیڈول سے نکالے جانے کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں کو تھانوں میں حاضری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔

مزیدخبریں