ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارا نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی

Brain Lara on PAKvsAUS
کیپشن: Brain Lara on PAKvsAUS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے مایا ناز بلے باز برائن لارا نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا.

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ  کھیلا جائے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر برائن چارلس لارانے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ایک انتہائی خطرناک ٹیم ہے، ان کی لائن اپ مضبوط ہے، جو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس باؤلنگ اور بیٹنگ کی ایسی زبردست صلاحیت موجود ہے کہ انہیں ہرانا اور فائنل میں پہنچنے سے روکنا کافی مشکل ہوگا۔

دوسری جانب قومی ستاروں نے بھی پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  قومی ستاروں کے آل دی بیسٹ پاکستان کے پیغامات،  ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا تھا یقین کامل ہے کہ فتح ہماری ہوگی، آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں،  آل دی بیسٹ پاکستان۔

ٹیسٹ کرکٹر  اظہر علی کا کہناتھا کہ پاکستان اس وقت بہت زبردست کرکٹ کھیل رہا ہے، امید کرتے ہیں وہ اسی فارم کو جاری رکھیں گےاور ٹورنامنٹ جیت کر آئیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer