مرغی کی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے

11 Nov, 2021 | 12:42 PM

Arslan Sheikh

جنید ریاض: شہری جائیں تو جائیں کہاں، ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی، مٹن اور بیف تو پہلے ہی قوت خرید سے باہر تھا، پی ٹی آئی سرکار میں چکن کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ چکن مزید مہنگا، 328 روپے کلو ہوگیا، فارمی انڈوں کے نرخ بھی بلندی پر، 182 روپے کے درجن فروخت ہونے لگے۔

برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 8 روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے اضافہ کے بعد 328 روپے کلو ہوگیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کے گوشت کا ہول سیل ریٹ 218 اور پرچون ریٹ 226 روپے کلو ہوگیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 182 روپے درجن، انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 340 روپے میں فروخت کی جانے لگی ہے۔

مزیدخبریں