(قیصر کھوکھر) اساتذہ کیلئے خوشخبری، تنخواہوں کا انتظار ختم، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو چار ارب روپے مل گئے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو چار ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس گرانٹ سے فاؤنڈیشن کے سکولوں سے منسلک اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے گا اور دیگر آپریشنل اخراجات پورے کرے گا، جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس گرانٹ سے سیلری اور نان سیلری اخراجات بھی پورے کرے گا۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے اور اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
پنجاب بھر میں حکومتی حکم نامہ کے بعد 235 اساتذہ نے پالیسی کے خلاف ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی،جس میں لاہور کے بھی پانچ اساتذہ شامل ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور کم سے کم عمر 55 سال ہونا لازمی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف کسی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔