(قیصر کھوکھر) تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے تمام نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں، تحریک لبیک کے کارکنوں کے بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کر دیئے گئے ہیں، جس پر ان کے منجمد کئے گئے بینک اکاونٹس بھی بحال ہو جائیں گے۔ نام فورتھ شیڈول سے نکالے جانے کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں کو تھانوں میں حاضری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔