ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز میں غیر قانونی ترقیوں کا انکشاف، رپورٹ ڈی جی ایکسائز کو پیش

محکمہ ایکسائز میں غیر قانونی ترقیوں کا انکشاف، رپورٹ ڈی جی ایکسائز کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی شاہ) محکمہ ایکسائز میں بڑے پیمانے پرغیر قانونی ترقیوں کا انکشاف،گزشتہ ادوار میں افسروں نے متعدد کانسٹیبلز کو قواعدوضوابط کےخلاف انسپکٹرکے عہدے پرترقی دےدی،انکوائری کمیٹی نے رپورٹ ڈی جی ایکسائزکوپیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبلزاور کلرکوں کوبغیر محکمانہ کمیٹی اجلاس کے انسپکٹرکے عہدے پرترقی دی گئی،تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ ڈی جی ایکسائز کو پیش کردی، ملازمین کو گورنمنٹ پنجاب پروموشن پالیسی 2010 اور ایکسائز رولز 1980 کے برعکس ترقیاں دی گئیں۔
 ڈائریکٹرایکسائز ہیڈ کوارٹرپنجاب کا بھائی عمیر گیلانی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو گیا اورکانسٹیبل سے انسپکٹرکے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے،3 اہلکاروں کی ترقی کےخلاف پی ایم پورٹل پر شکایت کی گئی تھی، ڈی جی ایکسائزنے انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کاحکم دیا تھا،3اہلکاروں کی انکوائری کے دوران مزید30کے قریب اہلکاروں کی ترقیوں کی تفصیلات سامنے آئیں،ترقیاں 2010 اور 2014 میں دی گئیں۔