سی سی پی او  نےایک اور پولیس آفسر کوہتھکڑیاں لگادیں

11 Nov, 2020 | 11:39 PM

Azhar Thiraj

(عابد چوہدری ) ملزمان کی ضمانت پر سی سی پی او نےکیس کے انچارج انویسٹی گیشن آصف بٹ کو دفتر بلا کر ہتھکڑیاں لگوا دیں اور پھر معطل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے ایک اور پولیس آفیسر کو ہتھکڑیاں لگادیں۔ انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاون نے زمین پرقبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کو ریمانڈ کے لئےعدالت پیش کیا جہاں عدالت نےملزمان کی ضمانتیں منظورکر لیں جس پر سی سی پی اوانچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاون پر سیخ پا ہوگئے، آصف بٹ کو دفتر بلایا کر ہتھکڑیاں لگ دیں۔

آصف بٹ کے مطابق عمر شیخ نے ملزموں کی تفتیش ٹھیک نہ کرنے اور ملزموں سے پیسے لیکر خود ضمانت کرانے کا الزام لگایا۔ آصف بٹ کا کہنا ہے کہ سی سی پی او ماتحت افسروں کو انسان نہیں سمجھتے اور غیر شا ئستہ زبان استعمال کرتےہیں۔        

مزیدخبریں