ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل سکواڈ میں شامل  شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پی ایس ایل سکواڈ میں شامل  شخص کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42)متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا، دو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 میں شریک ایک فرد کو اس کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پرفوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے تیار کردہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت وہ فرد جس سکواڈ سے تعلق رکھتا تھا، اس سکواڈ میں شامل دیگر تمام اراکین کے آج کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔
اس شخص کو اب مسلسل دو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ بورڈ فرنچائزز پر پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اب کورونا کیسز پر لیگ نہیں رکے گی، پلیئرز کو آئسولیٹ کرتے ہوئے مقابلوں کو جاری رکھا جائے گا، متبادل کھلاڑیوں کا ایک پول بھی تشکیل دیا گیا ہے۔