(عرفان ملک)شہریوں کو محکمہ ریلوے میں بھرتی کے جعلی لیٹرزبنا کر دینے والا فراڈیا یوسف کاظمی گرفتار، ملزم وزیر ریلوے سے ذاتی تعلق اور خود کوبین المذاہب ڈسٹرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بھی ظاہر کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم عرصہ تین سال سے محکمہ ریلوے میں بھرتی کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں کو جعلی لیٹرز دے کر پیسے بٹوررہا تھا،ملزم نے کچھ عرصہ قبل شہری محمد نعیم کو محکمہ ریلوے میں بھرتی کا جعلی لیٹر تیار کرکے دیا تھا،شہری محمد نعیم نے تھانہ نوانکوٹ میں ملزم یوسف کاظمی کےخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے ملزم یوسف کاظمی کو گرفتار کر کے شہری نعیم کو دیا گیا محکمہ ریلوے میں ملازمت کا جعلی لیٹر برآمد کر لیا۔
ریلوے میں بھرتی کے جعلی لیٹرز دیکر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار
11 Nov, 2020 | 10:39 PM