کسٹمز کاچینی شہری کے گودام پر چھاپہ،کروڑوں کا سامان ضبط

11 Nov, 2020 | 09:07 PM

(سعید احمد سعید) کسٹمز انٹیلی جنس کی حمزہ ٹاؤن میں بڑی کارروائی، چینی شہری کے گودام سے11کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کے سمگل شدہ جوتے برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ ٹاؤن میں واقع گودام سے چینی ساختہ جوتوں کے 2لاکھ 90ہزار جوڑے برآمد کئے ہیں، کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے واٹرفش برینڈ کے غیر ملکی ساختہ جوتوں کی مالیت 11کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد ہے،جوتوں پر کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 12کروڑ 80لاکھ روپے واجب الادا تھے۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس سید اسد رضا رضوی کی اطلاع پرایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید کی سربراہی میں کارروائی کی گئی, ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد لیاقت رانجھا،سپرنٹنڈنٹ آغا قدیر حیدر،انٹیلی جنس آفیسر خواجہ ضیا،گلزار بھٹی،سہیل مرتضیٰ،اسلم چودھری، اکمل شہباز،اللہ دتہ،ٹیپوسلطان ٹیم میں شامل تھے، کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق چینی شہری "لی" نے رابطہ کیا ہے تاہم جوتوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں