پا کستان کی مہنگی ترین شادی،ایف بی آ ر کے بعد ایک اور ادارے کا بڑا ایکشن

11 Nov, 2020 | 08:47 PM

(سٹی42)ماسٹر ٹائلز کے مالک شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی پر فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والا کلب پی آراے میں غیر رجسٹرڈ نکلا ،شاہانہ تقریبات پر فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والے "روز بلانکا کلب" کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ماسٹر ٹائلز کے مالک شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی پر فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والا کلب ایف بی آر کے بعد پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شا ہانہ تقریبات میں کیٹرنگ اینڈ فوڈ سروسز فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے "روز بلانکا کلب"کو سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے ۔اتھارٹی ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کی بیٹی کی شادی میں بیوٹی پارلر سروسز،انٹرٹینمنٹ سروسز ،ایونٹ پلاننگ،فوٹو گرافی سروسز پر بھی ٹیکس معاملات کی مانیٹرنگ کرے گی۔
پی آراے نے فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز دینے والے "روز بلانکا کلب" کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے 15دن کی مہلت دے دی ہے۔ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی کی شاہانہ تقریب کا ایف بی آر نے بھی نوٹس لیا تھا۔شادی میں کروڑوں روپے کے اخراجات کہاں سے کئے گئے،ایف بی آر نے ماسٹر ٹائل کے ڈائریکٹر سے تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔ایف بی آر نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمود اقبال سے شادی کے مختلف اخراجات کیلئے کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل بھی مانگی تھی۔

شادی میں ایونٹ پلاننگ،ڈیکوریشن سروسز فراہم کرنے والی "کے ایس سی کانسیپٹ"کمپنی کو کی گئی ادائیگی کی تفصیل بھی مانگی گئی تھی۔ایف بی آر نے مبین سٹوڈیو اینڈ عرفان احسن کو فوٹو گرافی کیلئے کی گئی ادائیگی کے ساتھ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو شادی میں پرفارمنس پر ادائیگی کی تفصیل بھی مانگی تھی۔ایف بی آر نے 16نومبر تک تفصیلات جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں