ڈینگی کے وار جاری،مزید کتنے افراد ہسپتال پہنچ گئے؟جانیے

11 Nov, 2020 | 08:14 PM

(زاہد چودھری ) ڈینگی مچھر کے شہریوں پر حملے جاری، لاہور میں ڈینگی بخار کے مزید 4 مریضوں کی تصدیق ، ہسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار کا خطرہ کم نہیں ہوسکا، شہر میں مزید 4 افراد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور ہسپتالوں میں مزید 18 مشتبہ مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 5 کنفرم اور 603 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں 3337 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں