لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا

11 Nov, 2020 | 09:24 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا، اے کیو آئی کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور گندا ترین شہر برقرار ،  پنجاب حکومت ٹائر، پلاسٹک اور سالڈ ویسٹ استعمال کرنیوالی صنعتیں مستقل بند کرنےپرغور۔

 تفصیلات کے مطابق   گرد زدہ ماحول میں لاہوریوں کا سانس لینا بھی دوشوار ہوگیا ، اے کیو آئی کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور گندا ترین شہر برقرار ہے، ہوا کا معیار صبح کے وقت ساڑھے چار سو سے زائد رہا ، جو بین الاقوامی معیار کے مطابق انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے ،سی ٹی او حماد عابد کے مطابق 43 فیصد آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہے۔


شہر میں سموگ کے بڑھتے اثرات کم کرنے کیلئے  پنجاب حکومت نے ٹائر، پلاسٹک اور سالڈ ویسٹ استعمال کرنیوالی صنعتیں مستقل بند کرنےپرغور شروع کر دیا ہے ،  سموگ سے نمٹنے کیلئے سالانہ لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا، جولائی سے ستمبر کے دوران آگاہی مہم اور انسپکشنز کی جائیں گی، اکتوبر سے دسمبر تک ماحولیاتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالی صنعتوں کو بند کردیا جائے گا، جنوری سے جون تک ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر زور دیا جائے گا،   پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں کو لائحہ عمل پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی ہے۔


ماہرین صحت کے مطابق دھویں اور گرد سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی تبدیلی سے سموگ کی یہ کیفیت بارشوں تک برقرار رہے گی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں جمعے کی رات اور پیر کی صبح تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں