شہر کے مشہور بس اڈے سیل کرنے کا حکم

11 Nov, 2020 | 07:32 PM

Azhar Thiraj

( راؤ دلشاد ) لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بڑی کارروائی، شہر کے مشہور بس ٹرمینلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ضلعی انتظامیہ کاشہر کے چارپرائیویٹ بڑے لاری اڈے سیل کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ نے اڈوں کو سیل کرنے سے پہلےسی سی پی او لاہور سے تین پولیس کی ریروز مانگ لی، بلڈنگ پلانز کی منظوری کے بغیر تعمیر کرنے پرشہر کے چار بڑے لاری اڈوں کو سیل کیا جائے گا بلال ٹریولز رہبر، سکائی ویز، عبداللہ ٹریولز ثانیہ ایکسپریس، فیصل مورز عبداللہ ٹریولز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ چاروں پرائیویٹ لاری اڈوں کے بلڈنگ پلانز ناہونے پر سربمہر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

  ضلعی انتظامیہ نے چیف کارپوریشن آفیسر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو لاری اڈے سیل کرنے کے لیے احکامات جاری کردیئے بند روڈ اور شاہدرہ موڑ پر واقع چاروں پرائیویٹ لاری اڈا کو سیل کیا جائے گا بلال ٹریول کے مالک ماجد زمان نے بلڈنگ پلان فراہم نہیں کیا جبکہ مہلت طلب کرلی عبداللہ ٹریول کے مالک خواجہ شہزاد احمد، بس ٹرمینل سکائی ویز انتظامیہ نے نقشہ کی منظوری کا دعوی کردیا لیکن ایک روز کی مہلت طلب کرلی۔

مزیدخبریں