وسائل پر رسہ کشی ختم ،سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال

11 Nov, 2020 | 07:16 PM

Khalid Shafiq

(راﺅ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی لاہور پارکنگ کمپنی کو واپس لینے کی خواہش دم توڑ گئی، قائمہ کمیٹی نے لاہور پارکنگ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کی سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال کردیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لاہور پارکنگ کمپنی کی وسائل پر رسہ کشی ختم ہوگئی۔ قائمہ کمیٹی برائے پبلک سیکٹر کمپنیزنے لاہور پارکنگ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کی سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے پارکنگ کمپنی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے تاہم شہر میں پارکنگ اسٹینڈز کی تعداد اور وسائل بڑھائے جائیں گے۔ لاہور پارکنگ کمپنی محکمہ بلدیات یا ایم سی ایل کے ماتحت کام نہیں کرے گی۔
قائمہ کمیٹی نے پارکنگ کمپنی کو اتھارٹی بنانے کہ ذمہ داری ایم ڈی قلب عباس کوسونپ دی۔ایم سی ایل نے2013میں 437 پارکنگ اسٹینڈزکی فہرست پارکنگ کمپنی کے حوالے کی تھی جبکہ ایم سی ایل نے 280پارکنگ اسٹینڈ پارکنگ کمپنی کے ہینڈ اوور کئے گئے۔لوکل گورنمنٹ نے پارکنگ کمپنی کو ختم کر کے سٹینڈز واپس لینے کی تجویز دی۔ 
پارکنگ کمپنی نے تجویز پر چیئرمین قائمہ کمیٹی سے نظر ثانی کی درخواست کی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر سلمان شاہ کے مطابق پارکنگ کمپنی ایم سی ایل کے حوالے نہیں کی جائے گی جبکہ پارکنگ کمپنی اپنے نظام کو فعال کر کے نیا فنانشل ماڈل تشکیل دے۔

مزیدخبریں