پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2020 مکمل

11 Nov, 2020 | 06:00 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2020 مکمل، انتخابات میں چار گروپس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ٹرن آوٹ 80 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صوبے بھر سے 16 ہزار سے زائد سرکاری کالجز کے اساتذہ کرام نے حق رائے دہی استعمال کیا، انتخابات میں چار گروپس کے درمیان مقابلہ ہوا،تحریک اساتذہ، اتحاد اساتذہ، ینگ لیکچرر ایسوسی ایشن اور نوائے اساتذہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

اتحاد اساتذہ کی جانب سے صدر کے امیدوار چوہدری غلام مصطفیٰ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم، تحریک اساتذ کی جانب سے صدارتی امیدوار طارق کلیم اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن، نوائے اساتذہ کی جانب سے صدارتی امیدوار ندیم احمد اشرفی اور جنرل سیکرٹری خے امیدوار ڈاکٹر طاہر عزیز، ینگ لیکچرار ایسوسی ایشن کی جانب سے صدارتی امیدوار ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری محمد شہزاد ارشد تھے۔

 

پی پی ایل اے انتخابات ہر تین سال بعد منعقد ہوتے ہیں، رواں سال مقررہ مدت ختم ہونے کے دو سال بعد منعقد ہوئے ہیں، گزشتہ دور میں پی پی ایل اے کی نمائندگی اتحاد اساتذہ گروپ کے پاس تھ، حتمی نتائج کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔

مزیدخبریں