توہین عدالت کیس، آئی جی پنجاب کو مہلت مل گئی

11 Nov, 2020 | 05:54 PM

توہین عدالت کیس، آئی جی پنجاب کو مہلت مل گئی

(ملک اشرف)ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے پنجاب حکومت کے لاءافسر کی استدعا پر آئی جی انعام غنی کو جواب کیلئے مہلت دے دی۔
جسٹس شاہد وحید نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سابق کانسٹیبل وسیم عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے اورآئی جی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ 
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ وہ قواعد و ضوابط کے تحت پولیس میں ڈرائیوربھرتی ہوا،4 سال کام کرنے کے باوجود اسکا تقرر نامہ واپس لے لیا گیا،تقررنامہ واپس دینے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے آئی جی کو بھجوا دی، عدالت نے آئی جی کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا،عدالت کے10 فروری 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی،درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں