(ذیشان صفدر)شاہدرہ لاہور میرج ہالز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے شادی ہالز کی بندش کے فیصلے کیخلاف پریس کانفرنس کی ، صدر حاجی عثمان خان،چیئرمین عامر نعیم صدیقی،وائس چیئرمین شیخ شمشاد سمیت دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق شاہدرہ لاہور میرج ہالز ایسوسی ایشن کی شادی ہالز کی بندش سے متعلق حکومتی فیصلے کیخلاف شاہدرہ ٹاؤن میں ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔صدر شاہدرہ میرج ہالز ایسوسی ایشن حاجی عثمان خان،چیئرمین عامر نعیم صدیقی،وائس چیئرمین شیخ شمشاد،منتظم اعلی حاجی یونس سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کی آڑ میں شادی ہالز کی بندش کے فیصلے کو منظور نہیں کرتے۔20نومبر کو ہم میرج ہال بند نہیں کریں گے۔حاجی عثمان خان نے بتایا کہ ہمارے بچوں اور ہمارے مزدوروں کو بھوکا نہ مارا جائے،شادی ہالز بند کیے گئے تو ہم بچوں کیساتھ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔
شرکاء نے کہا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن جلسہ کرتے ہیں کیا وہاں کورونا نہیں ہوتا؟ ہمارے میرج ہالز کھلے رہنے پر حکومت کو کورونا یاد آجاتا ہے۔پریس کا نفرنس کے دوران شرکاء کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر شادی ہالز کھلے نہیں رکھنے تو حکو مت با قی ادا رو ں کو بھی بند کردے ، کیو ں ہمارے ہی کا رو با ر کے پیچھے پڑے ہیں۔شا دی ہالز سے متعلقہ کئی لو گ اس وجہ سے بیروز گار ہو جائیں گے جسن کے گھروں کا چو لہا ٹھنڈا پڑ جا ئیگا۔