افسران کی بدسلوکیاں،قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے لگا

11 Nov, 2020 | 03:25 PM

علی ساہی: پولیس کے اعلیٰ افسران کے ناروا رویے سے اہلکاروں میں ڈپریشن بڑھتا جا رہا ہے۔اہلکارشدیدذہنی دبائو کا شکار رہنے لگے ،ملازمین پریشانی کی وجہ سے خودکشیاں اوراپنے ہی ساتھی ملازمین کوفائرنگ کانشانہ بنانے لگے ۔


تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ذہنی بیماراورانتہاپسنداہلکاروں کواسلحہ دینے اور ڈیوٹی سے روک دیا ، سائیکلوجیکل پروفائلنگ اورعلاج کروانے کاحکم دیا  ہے تاکہ ملازمین اپنی ڈیوٹی ذہنی ہم آہنگی اور پر سکون ماحول میں  سر انجام دے سکیں۔پولیس کے اعلیٰ افسران کاچھوٹے ملازمین کے مسائل پرتوجہ نہ دینے اورناروا رویے کی وجہ سے اہلکاروں میں ذہنی انتہاپسندی اورشدت پسندی بڑھنے لگی ہے ،جس کی وجہ  سے ایسے اہلکاروں کی جانب سے اسلحہ کے غلط استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے لگاہے۔اعلی افسران کی بدسلوکیوں کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں ذہنی بیمار اورشدت پسنداہلکاروں سے اسلحہ، ڈیوٹی سے روک دیاہے ۔

 آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ افسران کی جانب سے ملازمین کے تنخواہوں،چھٹی سمیت دیگرمالی مسائل، فوری حل نہ کرنے کی وجہ سے ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔مزید یہ کہ اعلیٰ افسران کو چاہیے اہلکاروں کے مسائل کو سمجھیں اور ان کے مسائل پرخصوصی توجہ دے کرملازمین کے ساتھ رابطے میں رہیں،تاکہ ملازمین بغیر کسی ذہنی دبائو کے ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔


واضح ر ہے کہ آ ئی جی پنجاب نے اہلکاروں کی صوبہ بھرمیں سائیکلوجیکل پروفائلنگ بھی کروانیکا حکم دیا ہے اورپروفائلنگ کے بعدذہنی انتہاپسنداورشدت پسند اہلکاروں کی فہرستیں بناکرآپریشنز اور اسٹیبلشمنٹ برانچ کوبھجوانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کا بر وقت علاج ممکن بنایا جا سکے مزید یہ کہ آئندہ کسی اہلکار نے کوئی انتہائی اقدام اٹھایا تو کارروائی اعلی افسر کے خلاف بھی ہوگی۔ 

مزیدخبریں