ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران حکومت کب ختم ہوگی؟ مریم نواز نے بتادیا

عمران حکومت کب ختم ہوگی؟ مریم نواز نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سر پر انتقام کا بھوت سوار ہے، شاہد ہی کوئی ظلم ہو جو نواز شریف پر نہیں کیا گیا، جس کے گھر کا خرچہ کوئی اور اٹھاتا ہو اسے عوام کی کیا فکر، حکومت آخری دھکے کے بعد گرنے والی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گلگت بلتستان کے علاقے نگرخاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ظالم حکومت یہ سال ختم ہونے سے پہلے واپس جانے والی ہے۔جس کی حکومت جانیوالی ہو کیا عوام اس پر اپنا ووٹ ضائع کریں گے ؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ظالم کے آگےسر کبھی نہیں جھکانا، شائد ہی کوئی ظلم جو نوازشریف پر نہ ڈھایا گیا ہو۔ عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور  وزیرعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے مہنگائی نہیں۔ عوام جھولیاں اٹھاکر وزیراعظم اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھاوزیراعظم کو غریب عوام کا کوئی احساس نہیں۔ جو شخص عوام کا روزگار چھیننے کا ذمہ دار ہو کیا وہ آپ کے ووٹ کا ذمہ دار ہے ؟۔وزیراعظم کے اردگرد عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوگئے۔ظالم حکمران کے سرپر صرف انتقام کا بھوت سوار ہے، کہتے ہیں مہنگائی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے۔ایک طرف عوام کا مذاق اڑانے والا اور دوسری طرف عوام کا درد رکھنے والا نوازشریف ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ساڑھے7ارب روپے کےمنصوبے دیئے۔ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کو اپنافرض سمجھتی ہے۔گلگت بلتستان الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گے،نوازشریف ہی گلگت بلتستان کو صوبہ بنائےگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor