پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی نے ہیڈ ٹیچرز کو نوٹس بھیج دیا

11 Nov, 2020 | 02:25 PM

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے درجنوں ہیڈ ٹیچرز کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کردیئے گئے -


تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ  ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے 30 تصاویر روزانہ کی بنیاد پر ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں ،جس پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے درجنوں ہیڈ ٹیچرز کوعمل درآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

 
 جبکہ ہیڈ ٹیچرز انہیں وقت کا ضیاع کہہ کر نظر انداز کر رہے ہیں ۔مذکورہ سکولوں کے ہیڈٹیچرزسے عدم تعمیل کی بنا پر جواب طلبی کرلی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ڈینگی بارے تصاویر کیوں اپ لوڈ نہیں کی جا سکیں،جبکہ مختلف سکول سربراہان نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اپلیکیشن میں بیشمار تکنیکی مسائل موجودہیں، جس کی وجہ سے تصاویر وقت پر اپ لوڈ نہیں کی جا سکتیں۔


نوٹس ملنے   کے بعد ٹیچرز نے  کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی 30 تصاویر اپ لوڈ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ تصاویر اپ لوڈ کرنا وقت ضائع کرنا ہے ،جس کے باعث طلبا کی تدریسی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو نگی۔واضح رہے کہ گذشتہ تعلیمی سال میں کرونا سے سبب پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں