پنجاب کےکنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کیلئے بڑٰی خوشخبری

11 Nov, 2020 | 12:35 PM

Muhammad Zeeshan

 سٹی42: پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، حکومت نے 30 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایک ایجنڈا کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا تھا۔حکام نے وزیراعلیٰ کو ایجنڈے پر بریفنگ دی ۔جس کے بعد عثمان بزدار نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق محکموں سے رپورٹس مانگ لی۔ذرائع کے مطابق  محکمہ سکولز، ہائیر ایجوکیشن، بلدیات، مواصلات، آبپاشی، داخلہ، ہاؤسنگ اور لیبر کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔جس کیلئے دیگرقانونی نکات پر مشاورت جاری ہے

واضح رہے کہ رواں برس کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین نےاپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرایا.لاہور میں بھی درجنوں بار حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے۔مظاہرین نے دوران احتجاج وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش بھی کی جس کی نوبت  پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی تک بھی پہنچی۔پولیس کی جانب سے مظاہرین پر واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

گذشتہ ماہ بھی  ملک بھر سے سرکاری ملازمین بشمول ینگ ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پینشرز نےمطالبات کے حق میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا تھا،مظاہرین کے مطالبات کی فہرست میں  بنیادی سروس اسٹرکچر کو بحال کرنے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنا بھی شامل تھا۔لیکن ہر بار حکومتی شخصیات کی جانب سے معاملہ یقین دہانیوں پر ختم کیا گیا۔

مزیدخبریں