پنجاب میں کتنے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ پیش

11 Nov, 2020 | 12:26 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ :پنجاب میں کتنے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ پیش کردی گئی ۔

ماہانہ 8 ہزار بچوں کا غذائی قلت کے شکار ہونے کا انکشاف، غذائی کمی کا شکار بچوں کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات، وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ بھجوا دی گئی۔
 
وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ماہانہ 8 ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہےکہ چیف منسٹر سٹننگ پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ لاہور کے گردونواح کے دیہاتی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں 716 غذائی کمی سے بچاو اور علاج کیلئے مراکز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ آوٹ پیشنٹ تھراپیسٹ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ،ان مراکزپر8 ہزارکی ماہانہ بنیادپرغذائی کمی کا شکار بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ58 خصوصی سٹیبلائزئشن سنٹربھی قائم کئے گئے ہیں۔ماں اور نومولود کی صحت کی مانیٹرنگ کیلئے ایک ہزار 195 مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ رہزنوں کا ٹولہ اپوزیشن کی چھتری تلے اکھٹا ہوا ہے۔ یہ چور ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے عوام ایسے مفاد پرست ٹولے کو کبھی پذیرائی نہیں بخشیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے ادوار میں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا لیکن کل کے بدترین دشمن آج ذاتی مفادات کی خاطر دوست بن چکے ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ یہ دوستی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے بے چین اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔

مزیدخبریں