پنجاب ویلفیئر بورڈعملہ کی ملی بھگت سے کرپشن کا ہوش ربا انکشاف

11 Nov, 2020 | 12:16 PM

سعود بٹ:پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اور نجی کالجز کے خلاف 5 کروڑ بے ضابطگی انکوائری میں پیش رفت۔معاملہ گھوسٹ کالجز سے نکل کر 200 فیصد زائد فیس چارجز اور جعلی ٹرانسپورٹ تک پہنچ گیا۔


ورکرز ویلفیئر بورڈ ذرائع کے مطابق نجی کالجز پرائیویٹ طالبعلم سے فیس 50 ہزار جبکہ فیکٹری ورکرز کی بچوں سے ڈیڑھ لاکھ تک وصول کرتے رہے جسکی کبھی ویری فکیشن نہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ملازمین کے بچوں سے زائد وصولیوں کے باوجود بطور ریگیولر سٹوڈنٹ بھی پورے ہفتے میں دو دن صرف ہفتہ اور اتوار کی کلاسز دی جا رہی ہیں۔

 گزشتہ 5 سال سے ورکرز ویلفیئر بورڈ عملہ کی ملی بھگت سے کالج مافیا فیکٹری ملازمین کے ساتھ ڈائریکٹ ڈیلنگ کرتا رہا۔فیکٹری ملازمین کے بچوں کا ڈیٹا خود وصول کرنے کے بعد نجی کالجز متعلقہ لیبر آفس سے تصدیق  کرواتے رہے۔ذرائع کے مطابق از خود ویریفیکیشن کا مقصد فیکٹری ملازمین کے بچوں سے اصل فیس چالان فارم کو چھپانا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بچوں کے فیس چالان میں ٹرانسپورٹ کی مد میں 60 ہزار وصولیاں کی گئیں ہیں جبکہ کالج کے پاس ٹرانسپورٹ موجود ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق متعدد طالبعلم ڈگری مکمل ہونے سے قبل پروگرام چھوڑ گئے مگر ویلفیئر بورڈ عملہ کی ملی بھگت سے کالجز کو فیس ادائیگی جاری رہی۔ محکمہ لیبر نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کی جامع رپورٹ تیار کرلی ہے،کیس سیکرٹری لیبر کو پیش کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں