سٹی 42: گورنر ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیاسی مخالفین کو وارننگ دیدی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےعام آدمی کو سراٹھا کر جینا سکھایا ہے۔ اقتدار کے لیے بے چین اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ انہوں ںے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ رہزنوں کا ٹولہ اپوزیشن کی چھتری تلے اکھٹا ہوا ہے۔ یہ چور ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے عوام ایسے مفاد پرست ٹولے کو کبھی پذیرائی نہیں بخشیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے ادوار میں ووٹ کے تقدس کو پامال کیا لیکن کل کے بدترین دشمن آج ذاتی مفادات کی خاطر دوست بن چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ یہ دوستی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے بے چین اپوزیشن کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ افواج پاکستان کا خوداحتسابی کانظام قابل تحسین ہے ،ہر بات میں کیڑے نکالنا سیاسی مخالفین کی عادت بن چکی ہے ۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پارٹی وکلا کے وفدنے ملاقات کی،اس موقع گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان کا خوداحتسابی کانظام قابل تحسین ہے ،22 کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاکہ ہر بات میں کیڑے نکالنا سیاسی مخالفین کی عادت بن چکی ہے ،ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے ،پاکستان کی مضبوطی کیلئے تمام اداروں کی مضبوطی ضروری ہے۔