کوروناکی دوسری لہرمیں شدت،مزید 21 افراد دم توڑ گئے،1708نئےکیسز

11 Nov, 2020 | 09:00 AM

Muhammad Zeeshan

سٹی42: کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، سندھ میں ایک لاکھ 51 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 69، بلوچستان میں 16 ہزار 195، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 394، اسلام آباد میں 22 ہزار 432 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 73 ہزار 496 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 989 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 429، سندھ میں 2 ہزار 690، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 294، اسلام آباد میں 247، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 114 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  کورونا وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے اور1637نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔شہریوں کی جانب سےکرونا  ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنےاور بے احتیاطی کی وجہ سے مہلک وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جن میں لاہور،کراچی،اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہر شامل ہیں۔ ان شہروں میں کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح باقی شہروں سے قدرے زیادہ ہے۔ 

مزیدخبریں