(زین مدنی) معروف کامیڈین اداکار نسیم وکی بھارتی فلم میں کام کرنے لندن پہنچ گئے، دس روز بعد لاہور واپس آئیں گے۔ فلم میں اداکار احمد علی بٹ بھارتی اداکار گپی گریوال اور نیروباجوہ بھی شامل ہیں۔
بھارتی پنجابی کامیڈی فلم پھٹے چک دیندے پنجابی میں کام کرنے کے لئے اداکار نسیم وکی لاہور سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ فلم کی عکس بندی لندن میں جاری ہے اور اس میں پاکستان سے اداکار احمد علی بٹ اور بھارت سے اداکار گپی گریوال شامل ہیں نسیم وکی دس روز بعد عکس بندی مکمل کروا کے لاہور پہنچیں گے۔
بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکس بندی لندن میں کی جائے گی جبکہ فلم عید الاضحی دوہزار اکیس میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم یوکے پنجابی بیسڈ پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جائے گی اور امید متوقع ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔