دو نامور اداکاراؤں کے درمیان صلح ہوگئی

11 Nov, 2020 | 12:20 AM

Azhar Thiraj

(زین مدنی ) معروف سٹیج اداکارہ رائمہ خان اور پائل چوہدری کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے، سٹیج کے نامور پروڈیوسر سخی سرور بٹ نے دونوں کے درمیان صلح  کروادی۔ 

تفصیلات کے مطابق رائمہ خان اور پائل چوہدری کے درمیان صلح کی باقاعدہ تقریب لنگ فو ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اداکارہ میرا ، پروڈیوسر ذوالفقار چوہدری، پرویز خان، محمد یوسف سمیت دیگر  نامور شخصیات شریک ہوئیں ۔ اس موقع پر تھیٹر انڈسٹری کے کیری پیکر سخی سرور نے دونوں اداکاراوں کے درمیان گلے شکوے دور کروائے اور دونوں نے گلے مل کر صلح کی اور اعلان کیا کہ دونوں اب اکٹھی مل کر کام بھی کریں گی۔

اداکارہ رائمہ خان کا کہنا تھا کہ اداکاراوں میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن وہ لڑائیاں تب لمبا عرصہ چلتی ہیں جب کوئی ان کے درمیان گلے شکوے دور نہیں کرواتا۔

مزیدخبریں