ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کی وجہ سامنے آگئی

اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر کے ماڈل روڈز پر 246 پلازوں کے نقشوں میں پارکنگ کے لیے بنائی جانیوالی بیسمنٹ کمرشل دکانوں میں تبدیل، سٹی ٹریفک پولیس نے سروے کرکے رپورٹ ایوان وزیراعلی کو بھجوا دی، ایوان وزیراعلیٰ کا نقشہ جات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

شہر کے ماڈل قرار دیے جانے والے فیروزپور روڈ، لنک روڈ ماڈل ٹاؤن، مال روڈ اور جیل روڈ سمیت دیگر روڈ پر ایم سی ایم، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ نقشہ جات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کے سروے کے مطابق شہر کے ماڈل روڈز پر 246 پلازوں نے نقشہ جات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکنگ کے لیے بنائی جانیوالی بیسمنٹ کو کمرشل دکانوں میں تبدیل کر لیا ہے۔

سی ٹی او نے ٹریفک جام کی صورتحال اور وجوہات پر مبنی رپورٹ ایوان وزیراعلی کو ارسال کی جس پر ایوان وزیراعلیٰ نے نقشہ جات کی خلاف ورزی کرنیوالے پلازوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمشنر لاہور کو مراسلہ لکھ دیا ہے اور کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پلازہ میں پارکنگ کو دکانوں میں تبدیل کرنے والوں کا لائسنس ختم کردینا چاہیئے، پلازوں کے باہر پارکنگ سے ٹریفک مسائل درپیش رہتے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک مسائل کا سبب بننے والے 33 غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جن کو ختم کرنے سے یقیناً اہم شاہراہوں پر ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔